۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید محمد صادق رضوی

حوزہ/ حضرت امام خمینی(رہ) نے اللہ پر توکل کرکے ۲۵۰۰ سالہ شہنشاہیت کا تختہ الٹا، انقلاب اسلامی مظلوم اور ستم رسیدہ عوام اور اقوام کیلئے امید کی کرن ثابت ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے مرکز تبلیغات امام رضا(ع) میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت حجت الاسلام والمسلمين آقا سید محمد صادق رضوی نے فرمایا کہ انقلاب اسلامی مظلوم اور ستم رسیدہ عوام اور اقوام کیلئے امید کی کرن ہے۔

مرکز تبلیغات امام رضا(ع) کے سربراہ نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب مسلم اقوام کیلئے نمونہ عمل ہے، حضرت امام خمینی(رہ) نے اللہ پر توکل کرکے ۲۵۰۰ سالہ شہنشاہیت کا تختہ الٹا، انقلاب اسلامی مظلوم اور ستم رسیدہ عوام اور اقوام کیلئے امید کی کرن ثابت ہوا۔ آج دنیا بھر میں مستکبرین کے خلاف اٹھنے والے تحریکیں انقلاب اسلامی ایران کی مرہون منت ہیں۔

مولانا نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ ۱۱ فروری یعنی انقلاب اسلامی کا دن مسلم اقوام کیلئے فخر و سربلندی کا دن ہے۔ حضرت امام خمینی(رح) نے دنیا کو خالص اسلام محمدی کا عملی چہرہ دکھایا، مسلم حکمران حضرت امام خمینی(رہ) کی پیروی کرکے اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

اس پروگرام میں علماء کرام و عوام کے علاوہ بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .